انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
فرض کی آخری دو رکعتوں میں سورۃ ملانے سے سجدۂ سہو لازم ہے یا نہیں؟ فرض کی آخری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ نہیں ملائی جاتی ، لیکن اگر کوئی بھول کر ملالے تو اس پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۶۶، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۵۰، زکریا بکڈپو، دیوبند۔کتاب الفتاویٰ:۲/۴۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)