انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ سعدیؒ (۱)سرداری تو فرمان کے قبول کرنے میں ہے رہی نافرمانی تو یہ محرومی کی علامت ہے ۔ (۲)جو شخص سچوں کی پیشانی رکھتا ہے تو وہ خدمت گزاری کے لئے سر کو جھکادیتا ہے ۔ (۳)اگر مخلوق کی جانب سے کوئی تکلیف کی بات تم تک پہونچے تو رنجیدہ نہ ہو بلکہ یقین کرلو کہ راحت و رنج در حقیقت مخلوق کی طرف سے نہیں پہونچتا ۔ (۴)دوست و دشمن کی مخالفت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھو کیونکہ دونوں کے دل اسی کے قبضۂ قدرت میں ہیں ۔ (۵)جس خبر کے متعلق تم کو معلوم ہے کہ وہ دل آزار ثابت ہوگی تو خاموش ہی رہو تاکہ کوئی دوسرا اس کو پہونچائے ۔