انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح میں ثناء اور تعوُّذ چھوڑدے تو کیا حکم ہے؟ تراویح کی نماز میں ہر دو رکعت کے شروع میں ثناء ، تعوذ اور تسمیہ پڑھنے کا وہی حکم ہے جو دوسری نمازوں میں ہے، اس لئے عجلت کی وجہ سے ان کا چھوڑدینا ، اسی طرح رکوع ، سجدے ،رکوع کے بعد قومہ اور دونوں سجدوں کے درمیان وقفہ کو اتنی جلدی ادا کرنا کہ اطمینان کے ساتھ یہ ادا نہ ہو پائیں تو درست نہیں ہے، علامہ ابن نجیم مصریؒ نے ان سب کو نماز تراویح کے منکرات میں شمار کیا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۹۰،کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)