انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مغرب یا عشاء کی آخری رکعتوں میں امام نے جہری قرأت کی تو سجدہ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟ فرض کی آخری رکعتوں میں صحیح قول کے مطابق سورۂ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے، مگر ان رکعتوں میں بالاتفاق امام کو بلا آواز قرأت کرنا واجب ہے، لہٰذا ان رکعتوں میں اگر امام جہری قرأت کرے گا تو ترک واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۸، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۸۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)