انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** رات میں جب آسمان کی جانب دیکھے حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ ایک رات کچھ حصہ شب گذرنے کے بعد نکلے اورآسمان کی جانب دیکھا تو یہ آیتیں پڑھیں۔ إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنْ الْمُشْرِكِينَ ،الی آخرہ یہ دعاء پڑھی اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي بَصَرِي نُورًا وَفِي سَمْعِي نُورًا وَعَنْ يَمِينِي نُورًا وَعَنْ شِمَالِیْ نُوْراً وَمِنْ یَدیَّ نُوْراً وَمَنْ خَلْفِیْ نُوْراً وَمِنْ فَوْقِیْ نُوراً وَمِنْ تَحْتِیْ نُوراً وَاَعْظِمْ لِیْ نُورَاً وَمِنْ فَوْقِیْ نُوراً وَمِنْ تَحْتِی نُوراً وَاَعْظِمْ لِیْ نُورَاً یَوْمَ الْقَیَامَۃِ (ابن سنی:۶۸۹) ترجمہ:اے اللہ ہمارے دل میں ہماری آنکھ میں ہمارے کان میں نور پیدا فرما،ہمارے دائیں جانب بائیں جانب ہمارے سامنے ہمارے پیچھے ہمارے اوپر ہمارے نیچے نور پیدا فرما اورقیامت کے دن نور عظیم عطا فرما۔