انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام کے سجدۂ سہو کے بعد شریک ہونے والے پر سجدۂ سہو ہے یا نہیں؟ کوئی شخص امام کے ساتھ ایسی حالت میں شریک ہوا کہ امام سہو کے سجدوں میں سے ایک یا دو سجدے کرچکا ہے، توایسی صورت میں اگر دوسرے سجدہ میں شریک ہوا تو اس پر پہلا سجدہ نہیں، اگر دونوں کے بعد شریک ہوا تو دونوں سجدے اس سے ساقط ہیں۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)