انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** نبی اور رفارمر یہاں ایک بات سمجھنا بہت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ دنیا میں جو اصلاحی کام ہوتے ہیں جیسے اچھے اخلاق سکھانا، دنیا میں باہم انسانوں میں محبت و شفقت پیدا کروانا، مساوات کی تعلیم دینا، عقل مندی اور نصیحت کی باتیں بتانا اور ہر ایک کے ساتھ سخاوت کے ساتھ پیش آنا وغیرہ۔ بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ اس قسم کے کچھ کام ایسے لوگوں سے بھی انجام پاتے ہیں جو نبوت اور رسالت کے منصب پر فائز نہیں ہوتے، وہ اپنی قوم وملک کے سامنے اپنی اصلاح کی دعوت پیش کرتے ہیں، سعی و محنت اور مسلسل جدوجہد سے ان میں کوئی سیاسی، اجتماعی، تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی انقلاب پیدا کرتے ہیں اوران کو ذلت کے گڑھے سے نکال کر ترقی کی بلند سطح تک پہنچا دیتے ہیں، ایسے لوگوں کو مصلح اور ریفارمر کہتے ہیں اور بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے منہ سے اخلاق و حکمت اور پند ونصیحت کے موتی جھڑتے ہیں جن کو" حکیم" کہتے ہیں، اس حالت میں ایک پیغمبر (نبی) اورایک مصلح اور ایک حکیم میں کوئی امتیاز نہیں کرتے اس بنا پر ان کے درمیان فرق و امتیاز کو ظاہر کردینا بہت ضروری ہے۔