انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
خطبۂ عید کے درمیان چندہ کرنا کیسا ہے؟ عید کا خطبہ جمعہ کے خطبہ کی طرح واجب نہیں لیکن سنت ضرور ہے، اور سنت کو ترک کرنا یا لوگو ں کو ایک سنت کی ادائیگی میں خلل ڈالنا مناسب نہیں ، اس لئے جو لوگ خطبۂ عیدین میں شریک ہوں ان پر خاموش رہنا اور توجہ کے ساتھ خطبہ سننا واجب ہےاور چندہ کرنے والوں پر بھی خطبہ سننا واجب ہے اور ترکِ واجب پر سخت گناہ ہے، ، ا س لئے خطبہ کے درمیان چندہ نہیں کرنا چاہئے، خطبہ مکمل ہوجائے تو چندہ کیا جاسکتا ہے۔ ( مفہوم کتاب الفتاویٰ:۳/۸۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)