انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ ۱۔اے لوگو!رویاکرواگررونا نہ آئے تو رونے جیسی شکل ہی بنالیا کرو کیونکہ جہنم والے اتنا روئیں گے کہ ان کے آنسو ختم ہوجائیں گے پھر وہ خون کے اتنے آنسو روئیں گے کہ اگر ان آنسوؤں میں کشتیاں چلائی جائیں تو وہ بھی چل پڑیں۔ (طبقات ابن سعد:۴/۱۱۰) ۲۔جوقرآن کے تابع ہوگا اسے قرآن جنت کے باغوں میں لے جائے گا اور جو قرآن کو اپنے تابع کرے گا تو قرآن اسے گدی کے بل گراکر آگ میں پھینک دے گا۔ ۳۔ہم(گناہوں کی بدولت)اپنی جانوں پر آگ جلالیتے ہیں پھر جب ہم فرض نماز پڑھ لیتے ہیں تو وہ نماز پہلے کے تمام گناہوں کے لئے کفارہ بن جاتی ہے پھر ہم اپنی جانوں پر آگ جلالیتے ہیں پھر ہم جب نماز پڑھ لیتے ہیں تو وہ نماز پہلے کے تمام گناہوں کے لئے کفارہ بن جاتی ہے۔ (مسند احمد وسنن النسائی) (۴)نیک ہمنشین تنہائی سے بہتر ہے لیکن برے ہمنشین سے تنہائی بہتر ہے۔