انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یوسف بن تاشقین کا بطلیوس پر قبضہ ۴۸۹ھ میں یوسف بن تاشقین نے بطلیوس پر قبضہ کرکے متوکل اور اس کی اولاد کو عید اضحیٰ کے روز قید حیات سے آزاد کیا،متوکل کو یہ سزا اس لئے دی گئی کہ وہ عیسائیوں سے خط و کتابت جاری رکھ کر اس کو شش میں مصروف تھا کہ عیسائیوں کو اسلامی مقبوضات پر حملہ آور کرائے اوریوسف بن تاشقین کے اثر کو اندلس سے مٹائے، اس سازش سے مطلع ہونے کے بعد یوسف بن تاشقین کے لئے جائز ہوگیا تھا کہ وہ متوکل کا نام ونشان مٹائے اوردوسرے غداروں کے لئے سامان عبرت پیدا کرے۔