انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
پہلے نماز جنازہ پڑھی جائے یاپہلے سنتیں؟ چونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے اور فرض کی اہمیت بہرحال سنت سے زیادہ ہے، اس لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ پہلے نماز جنازہ پڑھی جائے پھرسنت ادا کی جائے؛ البتہ اگریہ اندیشہ ہو کہ لوگ نماز جنازہ پڑھ کرچلے جائیں گے اور سنتیں چھوڑ دیں گے اور اگرسنت پہلے ادا کریں توسنت پڑھنے کے ساتھ ساتھ جنازہ میں بھی شریک رہیں گے توایسی صورت میں اس بات کی بھی گنجائش ہے کہ پہلے سنت ہی ادا کرلی جائے؛ پھرنماز جنازہ پڑھی جائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۸۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۶۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۵۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۷، زکریا بکڈپو، دیوبند۔)