انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کسی کے انتقال کے وقت حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ ابو سلمہ( کی وفات) پر تشریف لائے ان کی آنکھ پھٹی تھی آپ نے بند فرمادی اور فرمایا جب جان نکلتی ہے تو نگاہ اس کے تابع ہے؛چنانچہ گھر کے افراد چیخنے لگے اورفرمایا اپنے اوپر سوائے بھلائی کے کچھ مت کہو، جو تم کہو گے فرشتے آمین کہیں گے پھر آپ نے فرمایا: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ رَبَّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ افْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ (اذکار نوی:۱۲۲،ابوداؤد:۴۴۵) فائدہ:ابوسلمہ کی جگہ انتقال ہونے والے شخص کا نام لے۔ ترجمہ:اے اللہ ابو سلمہ کی مغفرت فرما،مقام ہدایت میں اس کے درجہ کو بلند فرما،بعد والوں میں اس کا نائب بن جا،اے پروردگار عالم بیماری اوراس کی مغفرت فرما، اس کی قبر کشادہ فرما اوراس کو روشن فرما۔