انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۳)عکرمہ ؒ (۱۰۷ھ) حضرت ابنِ عباسؓ، حضرت ابوہریرہؓ، عقبہ بن عامرالجہنیؓ، حضرت ابوسعید الخدریؓ، حضرت علیؓ اور حضرت ام المؤمنینؓ سے روایات لی ہیں، آپ سے کثیرتعداد لوگوں نے احادیث روایت کی ہیں، حضرت ابنِ عباسؓ کی زندگی میں فتوےٰ دینے لگے، سعید بن جبیرؓ سے پوچھا گیا آپ نے کسی کواپنے سے بڑا عالم پایا، آپ نے کہا ہاں! عکرمہ کو، علامہ شعبیؒ بھی ان کے علم قرآن کے معترف تھے، آپ پر یہ الزام بھی ہے کہ کچھ خارجیت کا ذہن تھا، اس لیئے امام مالکؒ اور امام مسلمؒ نے اُن سے روایت نہیں لی؛ لیکن اس میں شک نہیں: "ان ھٰذا الإمام من بحورالعلم" کہ یہ امام علم کا ایک سمندر ہے۔