انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ایک اجتہاد سے دوسرے اجتہاد کی طرف کبھی ایسابھی ہواکہ ایک حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اجتھادسے دیا، بعدمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اجتھاد کسی اہم بات کی طرف ذہن کے منتقل ہونے کی وجہ سے بدل گیا تو دوسرا حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے، جیساکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ ترتیب دیا، جس میں ہم بھی تھے اور یہ فرمایا کہ قریش کے فلاںفلاں نامی آدمی کو جہاںپاؤ اُن کو آگ میں جلاڈالو، پھر جب ہم لوگ تیارہوکر مہم کیلئے نکلنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے تم لوگوں کو فلاں اور فلاں کے جلاڈالنے کا حکم دیاتھا، لیکن جلانا اور آگ کا عذاب دینا اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان ہے، اس لئے ان کو نہیں جلانا، بلکہ ان کو قتل کردینا۔ (مسنداحمد: ۲/۴۵۳۔ حدیث نمبر:۹۸۴۳)