انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بقیع غرقد کی دعا حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ بقیع تشریف لے جاتے تو یہ سلام پیش فرماتے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَقَوْمِ مُؤمِنِیْنَ وَاَتَاکُمْ مَاتُوْعَدُوْنَ غَداً مُؤَجَّلُوْنَ وَاِنَّا اِنْشَاءَ اللہُ بِکُمْ لَا حِقُوْنَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِاَھْلِ بَقِیْع الْغَرْقَد (سنن کبری:۵/۲۴۹) ترجمہ:سلامتی ہو تم پر قوم مومن کے گھر والے ،تمہارے پاس وہ آگیا جس کا تم سے کل کے لئے وعدہ کیا گیا تھا(یعنی آئندہ بعد موت کا) جس کا وقت مقرر تھا،انشاء اللہ ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں، اے اللہ بقیع غرقد والوں کی مغفرت فرمادیجئے۔ علامہ نوویؒ نے شرح ایضاح میں جنت البقیع کا یہ سلام ذکر کیا ہے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَقَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ وَاِنَّا اِنْشَاءَ اللہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاَھْلِ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ،اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَھُمْ (سنن کبریٰ:۵/۴۵۷) ترجمہ:سلامتی ہو تم پر اے قوم مومن کے گھر والے انشاء اللہ ہم بھی تم سے ملنے والے ہیں، اے اللہ بقیع والوں کی مغفرت فرمادیجئے،اے اللہ ہماری اوران کی مغفرت فرمادیجئے۔