انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** تنگدستی کا علاج حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جسے خدائے پاک نعمت سے نوازے وہ الحمدللہ کثرت سے پڑھا کرے اورجسے رنج وغم سے زیادہ سابقہ پڑے وہ استغفار پڑھا کرے اورجسے رزق میں تنگی ہو وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ خوب کثرت سے پڑھا کرے۔ (الدعاء:۳/۱۶۰۶) حضرت عباس ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو استغفار کو لازم پکڑے گا،(بہت کثرت سے استغفار پڑھا کرےگا) خدائے پاک ہر تنگی وپریشانی سے نجات،ہررنج وغم سے چھٹکارا دے گا اورایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہوگا۔ (الدعاء:۳/۱۵۹۹،ابوداؤد:۲۱۳،الترغیب :۲/۴۶۸)