انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وفد جیشاں ابووہب الجیشانی اپنی قوم کے چند آدمیوں کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ،ان لوگوں نے آپ سے یمن کی شراب کے متعلق دریافت کیا ، اس ذیل میں تبع کا نام لیا جو شہد سے بنتی ہے اور مزر کا جو جوَسے بنتی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہیں اس سے نشہ ہوتا ہے ؟ عرض کیا زیادہ پئیں تو نشہ ہوتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس کا قلیل بھی حرام ہے جس کے کثیر سے نشہ ہوتا ہو ، انھوں نے آپ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جو شراب بنائے اور اپنے کارندوں کوپلائے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نشہ والی چیز حرام ہے . (ابن سعد)