انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت صفوانؓ بن بیضاء نام ونسب صفوان نام، ابوعمروکنیت، نسب نامہ یہ ہے،صفوان بن وہب بن ربیعہ ابن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث بن فہر مفہری، حضرت صفوانؓ،حضرت سہل ؓ اورسہیلؓ کے بھائی تھے۔ اسلام وہجرت حضرت سہلؓ ارض مکہ میں مشرف باسلام ہوئے اوراذن ہجرت کے بعد مدینہ آئے اورکلثوم بن ہدم کے یہاں اترے، آنحضرتﷺ نے ان میں اوررافع بن معلی میں مواخاۃ کرادی۔ (ابن سعد،جلد۳،ق۱:۳۰۳۰) غزوات ہجرت کے بعد سب سے اول عبداللہ بن جحش کے ساتھ ایک سریہ میں شریک ہوئے،پھر بدرعظمیٰ میں شرکت کا شرف حاصل کیا، ابن اسحٰق کی روایت کی رو سے اسی غزوہ میں طعیمہ ابن عدی کے ہاتھ سے جام شہادت پیا، لیکن ایک دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں طاعون عمواس میں وفات پائی اوربعض روایتوں سے ۳۸ھ میں وفات کا پتہ چلتا ہے۔ (اصابہ:۳/۲۵۱،واسد الغابہ:۳/۲۷)