انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سمیع اللہ تعالی سمیع ہے (سننے والا) اور مخلوق بھی سننے والی ہے مگر اللہ تعالی سننے کے لیے کان کا یاقوت سمع(سننے کی صلاحیت) کا محتاج نہیں اسی طرح وہ ہر وقت سنتا ہے ، ہر کسی کی پکار سنتا ہے چاہے ساتویں زمین پر چیونٹی کی آواز ہو یا ساتویں آسمان پرمچھر سے کمتر جانور کے پر کی آواز ہو، کوئی آہستہ کہے یا چلا کر کہے وہ سب سنتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے "إِنَّ اللہَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ" (البقرۃ:۱۸۱) لیکن مخلوق سننے کے لیے کان یا قوت سمع (سننے کی صلاحیت) کی محتاج ہے، اوراس کابیدا رہنا بھی ضروری ہے اور اسی طرح اپنی سننے کی صلاحیت کو اس بات کی طرف جب تک متوجہ نہیں کریگا، نہیں سن سکتا۔ (شرح الطحاویۃ لابن ابی العز:۱/۲۶۔ عقائد الاسلام : ۲۸ ، مصنف:حضرت مولانا عبدالحق حقانی دہلویؒ)