انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
خطبہ کے بعد امام کا منبر سے اُتر کرمصلے پربیٹھنا درست ہے جمعہ کے دن دونوں خطبوں کے بعد امام کا ممبر سے اُتر کرمصلے پرقبلہ رُو بیٹھنا؛ پھراقامت کے حی علی الصلوۃ پرامام اور مقتدیوں کا کھڑا ہونا سنت سے ثابت نہیں؛ بلکہ فقہاء نے لکھا ہے کہ جب خطبہ ختم ہوتوفوراً تکبیر شروع کردی جائے، یعنی خطبہ کے ختم کے ساتھ تکبیر کا شروع متصل ہوجائے اور جب امام منبر سے مصلے پرپہنچے توتکبیر ختم ہوجائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۶/۱۲۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)