انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تکبیر تحریمہ یا رکوع میں شامل ہونے کے لئے دوڑنا صحیح ہے یا نہیں ؟ تکبیر تحریمہ یا رکوع میں شامل ہونے کے لئے دوڑے نہیں، دوڑنا منع ہے،حدیث میں ہے کہ نماز کے لئے دوڑتے ہوئے نہ آؤ، اطمینان کے ساتھ چل کر آؤ، رکعت فوت ہوجائے تو اس کو بعد میں ادا کرلو۔ (مسلم:۲۲۰/۱) اس کے علاوہ یہ خیال بھی رہے کہ مسجد میں دوڑنا مسجد کے احترام کے خلاف ہے، خصوصاً جب کہ نمازیوں کو بھی تشویش ہو، جس سے اجتناب ضروری ہے، ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقؓ نماز میں تھے، پیچھے سے ایک آدمی آیا، اس کے پاس جو سامان تھا اس کو پھینک کر نماز میں شریک ہوگیا، حضرت عمر فاروقؓ نے نماز سے فارغ ہوکر اس کو سزا دی کہ تو نے نمازیوں کو تشویش میں ڈال دیا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۳۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)