انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رات و دن کی دعائیں حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے سلمان فارسی ؓ کو اس دعاء کی ترغیب دی تھی کہ رات اور دن میں پڑھ لیا کریں۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ صِحْۃَ اِیْمَانٍ وَاِیْمَاناً فِیْ حُسْنِ خُلْقِ وَنَجَا حاً یَتْبَعُہُ فَلَاحٌ وَرَحْمَۃٌ مِنْکَ وَعَافِیَۃٌ وَمَغْفِرَۃ مِنْکَ وَرِضْوَانًا (مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۴،برجال ثقات) ترجمہ: اے الہہ میں تجھ سے ایمان کی حالت میں تندرستی چاہتا ہوں،اخلاق وعبادت میں ایمان کا طالب ہوں،ایسی نجات کا طالب ہوں جس کے بعد کامیابی ہو اور تیری رحمت کا محتاج ہوں اور تجھ سے عافیت کا مغفرت کا رضا مندی کا خواستگار ہوں۔ حضرت عباسؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی پاک ﷺ سے معلوم کیا کہ صبح سے شام تک کیا دعاء پڑھوں۔(یعنی ان اوقات میں) آپ نے فرمایا" اللہ سے عافیت کا سوال کرو۔" (مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۵،برجال ثقات)