انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت شیخ داؤد کبیر بن ماخلاؒ (۱)سب سے بڑی فتح یہ ہے کہ آدمی غفلت سے بیداری میں آجائے (۲)آدمی دنیا و آخرت کے کسی کام میں مشغول نہ ہو تو وہ مثلِ جماد کے ہے ، اور اگر شر و معصیت میں مبتلا ہو تو وہ شیطان ہے ، اور اگر اللہ تعالیٰ کی مصنوعات و مخلوقات میں غور و فکر کرہا ہے تو وہ مثلِ فرشتہ کے ہے ، پس اے مخاطب تم پر اللہ رحم کرے سوچ لے کہ تو کس جماعت میں داخل ہونا چاہتا ہے ۔ (۳)فجار کی کثرت اور نیکوں کی قلت سے ہرگز نہ ڈرو ، اس لئے کہ اگرچہ ان کی تعداد کثیر ہے مگر ان کا معاملہ صغیر و حقیر ہے ، اور نیک لوگ اگرچہ ان کی تعداد کم ہے مگر ان کا معاملہ نہایت وسیع کبیر ہے ۔ (۴)جو چیز تمہارے اور اللہ تعالیٰ کے درمیا ن آڑ ہو وہ گناہ ہے ۔ (۵)اہلِ جنت کو سب سے زیادہ تنعم علم سے حاصل ہوگا جس کو اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے ۔ (۶)اہلِ دوزخ کے لئے سب سے بڑا عذاب جنت سے حرمان ہے ۔