انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اذان سنتے وقت حضرت سعد بن وقاص ؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو اذان سنے اور یہ کہے وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ ﷺ رَسُولًا (مسلم۱۶۷،ترمذی،ترغیب :۱/۱۸۵،ابن ابی شیبہ) ترجمہ:اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور حضرت محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں ،میں اس بات کا(دل وزبان سے) اقرار کرتا ہوں کہ اللہ میرا رب ہے اور اسلام دین ہے اور محمدﷺ رسول ہیں توخدائے پاک اس کے گناہ معاف کردے گا۔