انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** امیر عنبسہ کی شہادت امیر عنبسہ نے بدااحتیاطی سےاپنے آپ کو خطرہ میں ڈال دیا،یعنی صف قتال میں سب سے آگے بڑھ کرعیسائیوں پر بذات خود حملہ کیااور عیسائی صفوف کو چیرتے ہوئےاندرگھس کر جام شہادت نوش کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جنگ طونور کی طرح اس مرتبہ بھیمسلمانوں کو پسپا ہونا پڑاامیر عنبسہ نے اپنی شہادت سےپہلےہی عروہ بن عبداللہ فہری کو اپنا قائم مقام تجویز کردیا تھا لہذا جس طرح امیر سمح کی شہادت کے بعد عبدالرحمن غافقی مسلمانوں کو واپس لے کر آئے اسی طرح عروہ بن عبداللہ فہری لشکر اسلام کو واپس اندلس لایا یہ واقعہ ۱۰۷ھ میں وقوع پذیر ہوا۔