انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت عامر الشامی عامر نام، شام یاحبشہ کے رہنے والے تھے۔ اسلام اس کے متعلق کوئی تصریح نہیں ملی کہ کب اسلام لائے؛ مگرجب حضرت جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے واپس آئے تواُن کے ساتھ حبشہ سے کچھ لوگ جواسلام لاچکے تھے، خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں مدینہ آئے، ان ہی آنے والوں میں حضرت عامر رضی اللہ عنہ بھی تھے (پوری تفصیل حضرت اشرف رضی اللہ عنہ کے حالات میں گذرچکی ہے) ان آنے والوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَo وَإِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّنَا إِنَّاكُنَّا مِنْ قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ۔ (القصص:۵۲،۵۳) ترجمہ:جن لوگوں کوہم نے اس سے پہلے کتاب دی وہ اس پرایمان رکھتے ہیں جب ان کے سامنے قرآن کی آیات پڑھی جاتی ہیں تووہ کہتے ہیں کہ ہم اس پرایمان لائے بیشک یہ حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ہم اس کے نزول کے پہلے سے مسلمان ہیں۔