انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت معروف کرخیؒ (۱)عارف دنیا کی طرف اضطراری طور پر مائل ہوتا ہے اور مفتون دنیا کی طرف باختیار خود متوجہ ہوتا ہے ۔ (۲)جب عالم اپنے علم پر عمل کرتا ہے تو مؤمنین کے قلوب اس کے لئے ہموار ہوجاتے ہیں اور اس کو وہی شخص ناپسند کرتا ہے جس کے دل میں کوئی مرض ہوتا ہے ۔ (۳)جس بندہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس سے ذلّت و رسوائی کو دور فرمادیتے ہیں اور اس کو سچے فقراء کی خدمت میں سکونت پذیر فرمادیتے ہیں ، اور جب کسی کے ساتھ شر کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو اعمال ِ صالحہ سے معطل فرمادیتے ہیں یہاں تک کہ عملِ صالح اس کے لئے پہاڑوں سے زیادہ ثقیل ہوجاتا ہے اور اس کو اغنیاء کے درمیان رکھ چھوڑتے ہیں ۔