انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دفن کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر کیاپڑھے حضرت علی ؓ یزید بن مکفف کی قبر پر(دفن کے بعد) یہ دعاء پڑھ رہے تھے: اللَّهُمَّ عَبْدُك وَابْنُ عَبْدِکَ نَزَلَ بِکَ الْيَوْمَ , وَأَنْتَ خَيْرُ مَنْزُولٍ بِهِ , اللَّهُمَّ وَسِّعْ لَهُ مُدْخَلَهُ , وَاغْفِرْ لَهُ ذَنْبَهُ , فَإِنَّا لَا نَعْلَمُ اِلَّا خَيْرًا وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ. (مصنف ابن ابی شیبہ،باب في الدعاء لِلْمَيِّتِ بَعْدَ مَا يُدْفَنُ وَيُسَوَّى عَلَيْهِ:۳/۳۳۰) ترجمہ:اے اللہ یہ تیرا بندہ ہے تیرے بندے کا بیٹا ہے،آج تیرے پاس آیا ہے،تو ان میں بہتر ہے،جس کے پاس آیا جائے،اے اللہ اس کی قبر کو کشادہ فرما اوراس کی مغفرت فرما، سوہم نہیں جانتے سوائے بھلائی کے آپ اس سے زیادہ واقف ہیں۔