انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اوقاتِ مکروہہ کے مسائل واحکام مکروہ اوقات کی مقدار کیا ہے؟ جب آفتاب پوری طرح نکل آئے تووقتِ مکروہ ختم ہوجاتا ہے، عام طور پرمکمل آفتاب نکلنے میں دس بارہ منٹ کا وقت لگتا ہے، اہلِ علم نے لکھا ہے کہ احتیاطاً بیس منٹ نماز سے توقف کیا جائے، ظہرسے پہلے جووقت مکروہ ہے، اس کا عرصہ بمقابلہ طلوعِ آفتاب کے کم ہے، اس لئے ظہر کا جو وقت اوقاتِ نماز میں لکھا ہوتا ہے، اس سے پندرہ منٹ پہلے نماز ترک کر دینی چاہئے، غروب آفتاب سے پہلے جب آفتاب زرد پڑجائے اور اتنا تغیر ہوجائے کہ نگاہ قرص آفتاب پرٹھہرنے لگے تو وقت مکروہ شروع ہوجاتا ہے اور جونہی آفتاب غروب ہوجائے وقت مکروہ ختم ہوجاتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ امداد الفتاویٰ، جدید مبوب:۱/۱۵۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)