انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت مسعودؓبن ربیع نام ونسب مسعود نام،ابوعمیر کنیت،نسب نامہ یہ ہے،مسعود بن ربیع بن عمروبن سعد بن عبدالعزی۔ اسلام وہجرت دعوت اسلام کے آغاز یعنی آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے سے پہلے مشرف باسلام ہوئے،پھر ہجرت کے زمانہ میں مکہ سے مدینہ گئے آنحضرتﷺ نے غربت کی اجنبیت دورکرنے کے لیے ان میں اورابوعبیدہ بن تیہاں میں مواخاۃ کرادی۔ (اسد الغابہ:۳/۳۵۷) غزوات مدینہ آنے کے بعد بدر،احد اورخندق وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوتےرہے۔ (ابن سعد،جزء۳،ق۱:۱۱۶) وفات ۳۰ھ میں وفات پائی،وفات کے وقت ساٹھ سال سے اوپر کی عمر تھی۔ (استیعاب:۱/۲۵۱)