انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
اذان اور اقامت کے مسائل واحکام لاؤڈ اسپیکر پر اذان دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اذان کا مقصود نماز کا اعلان اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کواس کی اطلاع دینا ہے؛ اس مقصد کے لئے فقہاء بسااوقات ایسی باتوں کی بھی اجازت دیتے ہیں جو اذان کے عام اصول کے خلاف ہے، مثلاً اذان کے وقت آدمی کوقبلہ رُخ ہونا چاہئے اور حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کے کلمات کے وقت سینہ کے انحراف کے بغیر صرف گردن دائیں اور بائیں موڑنا چاہئے؛ لیکن اگرمینارہ میں اذان دی جارہی ہو اور مینارہ کی وسعت کی وجہ سے اپنی جگہ رہتے ہوئے صرف گردن موڑنے کے بعد دائیں اور بائیں جانب باہر کو آواز پہنچانی مشکل ہو تو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اپنے پورے وجود کو دائیں اور بائیں جانب پھیردے؛ لاؤڈاسپیکر چونکہ اس مقصد کے لئے بہت مفید اور کارآمد ہے اور کسی شرعی ممانعت کے بغیر نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ دور دور تک اس کے ذریعہ آواز پہنچائی جاسکتی ہے، اس لئے اس کا استعمال بہتر اور مستحسن ہوگا۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۷۲)