انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ محمد بن مسلمہ بجانب ذوالقصہ(ربیع الاول ۶ہجری) حضرت محمدؓ بن مسلمہ کی کمان میں دس افراد کا ایک دستہ ذوالقصہ کی جانب روانہ کیاگیا،یہ مقام مدینہ سے چوبیس میل کے فاصلہ پر بنو ثعلبہ کے دیار میں واقع تھا، دشمن کی تعدا د ایک سو تھی جو مسلمانوں کی آمد کی خبر سن کر کمین گاہ میں چھپ گئے ، جب مسلمان سو گئے تو اچانک حملہ کرکے قتل کرنا شروع کیا، سوائے محمدؓ بن مسلمہ کے سب شہید ہوگئے، محمدؓ بن مسلمہ زخمی ہوکر گر پڑے، ان کے ٹخنے پر ایسی چوٹ لگی کہ حرکت نہیں کرسکتے تھے، اتفاقاََ ایک مسلمان کا وہاں سے گذر ہوا تو وہ انھیں اٹھا کر مدینہ لے آیا۔