انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مُدرِک، لاحق اور مسبوق سے متعلق مسائل واحکام مُدرِک (ایسا شخص جو امام کے ساتھ پہلی رکعت سے شریک ہو)کے مسائل واحکام رکوع میں شرکت کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ رکوع میں شرکت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ حالتِ قیام میں تکبیر تحریمہ کہے ، پھر فوراً دوسری تکبیر کہتا ہوا رکوع میں چلا جائے، تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ نہ باندھے، رکوع میں امام کے ساتھ ذرا سی شرکت بھی کافی ہے، حتی کہ اگر مقتدی اس حالت میں رکوع کے لئے جھکا کہ امام رکوع سے اٹھ رہا ہے مگر امام ابھی اتنا سیدھا نہیں ہوا کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک نہ پہونچ سکیں، اس حال میں مقتدی اتنا جھک گیا کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ سکتے ہوں تو اس کو یہ رکعت مل گئی، اس کے لئے ایک تسبیح کی مقدار رکوع میں ٹہرنا واجب ہے، اس کے بعد بقیہ تسبیحات چھوڑ کر اتباعِ امام واجب ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)