انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ڈاڑھی کاٹنے والے بنک کے ملازم کی امامت درست ہے یا نہیں؟ ایک مشت سے کم ڈاڑھی رکھتا ہو اور پھر بینک میں ملازم بھی ہو تو یہ دو گناہوں میں ملوث ہے ایک یہ ہے: وہ ڈاڑھی کاٹتا ہے اور دوسرے سود کی کمائی کرتا ہے، ان دونوں گناہوں میں سے ہر ایک موجبِ فسق ہے، اس لئے اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۰۳، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۴، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)