انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
لنگڑے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ زید امام مسجد کے پاؤں میں کچھ کجی واقع ہے جس کی وجہ سے چلنے میں مکمل پاؤں زمین پر نہیں رکھ سکتا ہے، مگر نماز پڑھاتے وقت پورا پاؤں زمین پر رکھتا ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز جائز ہے لیکن اگر مکمل زمین پر دِقّت سے رکھا جاتا ہے تو اس کے علاوہ دوسرے شخص کو امام بنانا اولیٰ ہے، نیز لنگڑے آدمی سے عموماً طبعی کراہت ہوتی ہے، اس لئے مکروہِ تنزیہی ہے، اگر کسی کے علم وتقویٰ کی وجہ سے اس سے لوگوں کو کراہت نہ ہو تو کراہت ِ تنزیہی بھی نہیں ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۰۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۳۱۸، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۱۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)