انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سرّی قراءت میں تیز اور جہری قراءت میں ٹہر کر پڑھنے والے کی امامت کا کیا حکم ہے؟ آہستہ پڑھتے وقت جلد پڑھنا اور زور سے پڑھتے وقت ٹہر کر پڑھنا ایسا فعل نہیں جس کی وجہ سے امامت ناجائز ہو، اگر چہ امام کو چاہئے کہ دونوں طرح پڑھتے وقت قواعد و آدابِ قرآن شریف کی رعایت رکھے، بحالتِ امامت سکون کے ساتھ اور بحالتِ انفراد جلد پڑھنے سے بھی امامت میں خرابی نہیں آتی اور اس وجہ سے اس کی نیت پر حملہ کرنا کہ اس کا ظاہر و باطن یکساں نہیں ، یہ بھی ناجائز ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۷۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)