انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
چٹائی کی ٹوپی پہن کرنماز پڑھنا کیسا ہے؟ ایسا لباس پہن کرنماز پڑھنا مکروہ ہے جس کو آدمی عام مجمع میں نہ پہن سکے اور چٹائی کی ٹوپیاں تو بعض اوقات واقعی آدمی کا حلیہ بگاڑدیتی ہیں، دراصل ہمارے معاشرے میں ننگے سر پھرنے کا رواج سب خرابیوں کی جڑ ہے، مسلمان کوکسی حالت میں بھی ننگے سرنہیں پھرنا چاہئے؛ مگرانگریز کی ملعون تہذیب نے مردوں کو تو سربرہنہ کیا ہی تھا عورتوں کوبھی ننگے سرکردیا اور یہ عمل دراصل ننگ انسانیت ہے، اللہ تعالیٰ ہمارے بھائیوں کوعقل وایمان عطا فرمائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۷۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)