انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تین رکعات تراویح پڑھادے تو کیا حکم ہے؟ اگر تراویح میں امام تین رکعات پر سلام پھیر دے تو دو رکعت پر اگر بیٹھ چکا تھا تب تو ایک شفعہ(دو رکعت)صحیح ہوگیا اور چونکہ دوسرا شفعہ (دوسری دو رکعت)شروع کرچکا تھا اس لئے اس کی قضاء کرنا ہوگا، اگر دورکعت پر نہیں بیٹھا تو پہلا شفعہ بھی صحیح نہیں ہوگا، لہٰذا اس کی قضاء کرنی ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۸۹،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)