انوار اسلام |
س کتاب ک |
تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد کے مسائل اور احکام مغرب سے پہلے تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد کا کیا حکم ہے؟ عصر کے بعد سے غروب تک کوئی نفل نماز جائز نہیں ہے، البتہ غروب کے بعد مغرب کی نماز سے قبل دو رکعت نفل مختصر طور پر پڑھنا جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ نمازِ مغرب سے پہلے نفل نہ پڑھے، اس نماز میں پڑھنے کے لئے کسی صورت کی تخصیص نہیں ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۰، زکریا بکڈپو، دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۸۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)