انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا حالتِ ولادت میں نماز فرض ہے؟ حالتِ ولادت میں بچہ کا جب تک اکثر حصہ باہر نہیں آیا اس وقت تک عورت نہ حالتِ حیض میں ہے نہ حالتِ نفاس میں، لہٰذا جب عورت بچہ جن رہی ہو اور کچھ حصہ باہر کچھ حصہ اندر ہو تو اس صورت میں نماز معاف نہ ہوگی، وضو یا تیمم کرکے اشارہ سے نماز پڑھے، اگر اس کی بھی قدرت نہ ہو تو قضاء کرے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۵، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۴۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)