انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابو ہریرہ ؓ کی آمد اس زمانہ میں حضرت ابو ہریرہؓ مسلمان ہوکر مدینہ تشریف لائے تھے، اس وقت حضرت سباع ؓ بن عرفطہ فجر کی نماز پڑھارہے تھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضرت ابوہریرہؓ ان کی خدمت میں پہنچے اور پھر وہاں سے حضرت ابوہریرہؓ حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، جب حضور ﷺ کے پاس پہنچے تو خیبر فتح ہوچکاتھا، حضور اکرم ﷺ نے مسلمانوں سے گفتگو کرکے حضرت ابوہریرہؓ اور ان کے رفقاء کو بھی مال غنیمت میں شریک کرلیا ،