انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حنفی کی نماز غیر مقلد کے پیچھے صحیح ہے یا نہیں؟ جو شخص تقلید ائمہ مجتہدین کو شرک نہیں کہتا اور ان ائمہ کرام (حضرت امام ابو حنیفہ، حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی، حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم ) کو برا بھلا نہیں کہتا، مسائلِ طہارت و صلوٰۃ میں حنفی مذہب کی رعایت کرکے نماز پڑھتا ہے وہ اگرچہ کسی متعین امام کی تقلید نہیں کرتا اور حدیث شریف میں جو کچھ ثابت ہے دیانت داری سے اس پر عمل کرتا ہے ایسے شخص کے پیچھے حنفی کی نماز درست ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۷۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۲۸۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)