انوار اسلام |
س کتاب ک |
امام کا مقتدی کو "کتّا" کہنا درست ہے یا نہیں؟ امام صاحب سے ہرگز توقع نہیں کہ وہ اپنے مقتدی کو بلا وجہ کتا کہیں اور مسجد سے نکالیں، امام صاحب کے لئے تو لازم ہے کہ وہ مقتدیوں کے لئے بھی دعائے خیر کیا کریں اور مسجد کو اور زیادہ آباد کرنےکی کوشش کریں اور اگر مقتدی نے کچھ نالائقی کی ہو اور اس پر ڈانٹ دیا ہو تو یہ ممکن ہے ، تاہم مقتدیوں کے ذمہ امام کا ادب و احترام واجب ہے اور امام صاحب کو چاہئے کہ سب سے اخلاق و مروّت کا معاملہ کریں ، سخت الفاظ خصوصاً خلافِ شرع الفاظ بولنے سے پوری طرح احتیاط کریں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۹۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)