انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نمازوں کی قضاء کے لئے سنن اور اہم نوافل چھوڑنا کیسا ہے؟ قضاء نمامیں پڑھنے کے لئے سنتِ مؤکدہ اور تراویح نہ چھوڑیں، بلکہ حضرات فقہاء رحمہم اللہ نوافلِ مأثورہ جیسے چاشت، اوبین، صلوٰۃ التسبیح وغیرہ کو بھی قضاء پر مقدم فرماتے ہیں، مگر یہ اس صورت میں معلوم ہوتا ہے کہ اسبابِ ظاہرہ کے پیشِ نظر موت سے قبل قضاء نمازوں سے سبکدوشی کی توقع ہو، اگر قضاء نمازیں بہت زیادہ ہیں اور عمر کم نظر آرہی ہے تو اصولاً نوافل پر قضاء کو ترجیح دینا لازم ہے۔ اسی طرح تحیۃ المسجد کو قضاء پر ترجیح دینا صحیح نہیں ہے اس لئے کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد قضاء پڑھے گا تو اسی سے تحیۃ المسجد بھی ادا ہوجائے گی۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۷۔۳۴۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)