انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب سفر میں کسی دشمن کا خوف ہو حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی سے خوف یا ڈر محسوس کرتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُورِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ . (ابوداؤد،اذکار:۱۹۳) ترجمہ: اے اللہ! میں تجھے ان کے مقابلہ میں پیش کرتا ہوں اور تجھ سے ان کی شرارت سے پناہ چاہتا ہوں۔ ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ (خندق کے موقعہ پر) جب دشمنوں کے خوف سے کلیجہ منھ کو آلگا تھا تو آپ نے یہ دعا بتائی تھی۔ اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا (مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۶) ترجمہ: اے اللہ! ہمارے عیوب کو چھپا اور خوف و دہشت سے امن عطا فرما۔ حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ جب تم کسی جابر و قاہر ظالم (بادشاہ یا کسی آدمی) سے خوف محسوس کرو تو یہ دعا کرو: اَللّٰهُ أَكْبَرُ اَللّٰهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِه جَمِيْعاً اَللّٰهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذِرُ أَعُوْذُ بِاللّٰهِ الْمُمْسِكُ السَّمٰواتِ السَّبْعَ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْاَرْضِ إِلَّا بِاِذْنِهِ مِنْ شَرِّ عَبْدِکَ فَلاَنٌ وَجُنُوْدِهِ وَأَتْبَاعِه وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ إِلٰهِىْ كُنْ لِى جَاراً مِنْ شَرِّهِمْ جَلَّ ثَنَاؤُکَ وَعَزَّ جَارُك وَتَبَارَك اسْمُك وَلَا إِلٰه غَيْرُك. (مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۷) ترجمہ: اللہ بڑا ہے تمام مخلوق سے،اللہ اس پر غالب ہے جس سے میں خوف اورڈر محسوس کرتا ہوں،اس خدا کی پناہ جو ساتوں آسمان کو زمین پر گرنے سے روکے ہے ہاں، مگر یہ اس کی اجازت سے،فلاں تیرے بندے کے شر سے اوراس کی فوج اوراس کے ہم نواؤں سے اوراس کی جماعت سے خواہ انسان میں سے ہو یا جنات میں سے،اس کے شر سے اے خدا ہمیں بچالے بلند ہے تیری تعریف،غالب ہے تجھ سے پناہ ڈھونڈ ھنے والا،بابرکت ہے تیر نام،تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔