انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عصر کی فرض میں بھول کر پانچویں رکعت مکمل کرلی تو چھٹی رکعت ملائے یا نہیں؟ اگر عصر کی فرض میں قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو چھٹی رکعت ملانا واجب نہیں،اگر پانچویں پر سلام پھیردے نماز فاسد ہوجائےگی اور یہ توڑنا جائز ہوگا،لیکن بہتر یہ ہے کہ چھٹی رکعت ملالے، اس لئے کہ ترکِ قعدۂ اخیرہ سے فرض نفل ہوگئی، اور عصر سے قبل نفل کے لئے وقتِ مکروہ نہیں ہے بلکہ عصر کے بعد ہے تو چونکہ یہ نماز فرض نہیں بلکہ اب نفل ہوگئی ہے اور فرض ادا نہیں ہوئی تو نفل مکمل کرسکتا ہے، اب فرض کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۵، زکریا بکڈپو،دیوبند)