انوار اسلام |
س کتاب ک |
نفل میں قعدۂ اخیرہ بھول جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ زید دو رکعت نفل کے قعدۂ اخیرہ میں نہیں بیٹھا اور تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوگیا اور تیسری رکعت کے سجدہ کے بعد یاد آیا تو لوٹا اور سجدۂ سہو کرکے نماز تمام کی تو نماز نہیں ، دو رکعت دوبارہ پڑھنا ہوگا، اس صورت میں اگر تیسری رکعت میں سجدہ سے پہلے یاد آگیا تو قعدہ کی طرف لوٹے اور سجدۂ سہو کرلے اور اگر تیسری رکعت کے سجدہ کے بعدآیا تو ایک رکعت اور ملاکر چار رکعت پوری کرلے اور اخیر میں سجدۂ سہو کرلے۔ اگر قعدۂ اخیرہ کرکے سہواً کھڑا ہوگیا اور تیسری رکعت بھی پڑھ لی اور پھر آیا تو اس صورت میں سجدۂ سہو سے نماز صحیح ہوجائے گی، چونکہ تیسری رکعت کا قیام سہواً ہوا اس لئے اس کے توڑدینے سے شفعۂ ثانیہ کی قضاء واجب نہیں، اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ چار رکعتیں پوری کرلے، چار پڑھنے کی صورت میں بھی سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۱، زکریا بکڈپو، دیوبند)