انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قبائل میں تبلیغ طائف سے مکہ واپس ہونے کے بعد آپﷺ نے افراد اور قبائل کو پھر سے اسلام کی دعوت دینی شروع کردی، حج کے زمانے میں عرب کے مختلف قبائل مکہ میں جمع ہوتے، حضور ﷺ کا معمول تھا کہ آپﷺ ایک ایک قبیلہ والو ں کے پاس جا تے اور اسلام کی تبلیغ فرماتے، عرب میں مختلف مقامات پر میلے لگتے تھے جن میں دور دور کے قبائل آتے تھے، مورخین نے ان میلوں میں عکاظ ،مجنّہ اور ذوالمجاز کانام خاص طور پر لیا ہے، حج کا بڑا میلہ منیٰ میں ہوتا، آپﷺ ان میلوں میں جاتے اور اسلام کی تبلیغ فرماتے ، قبائل عرب میں سے بنو عامر، بنو محارب ، بنو سُلیم، حارث بن کعب، فزارہ، غسّان، مرّہ ، حنیفہ ، بنو عبس ، بنو نضر، کندہ ، کلب، عذرہ، حضارمہ (حضرموت کے رہنے والے) مشہور قبائل ہیں، آپﷺ ان سب قبائل کے پاس تشریف لے گئے لیکن ابو لہب ہر جگہ ساتھ ساتھ جاتا اور جب آپﷺ کسی مجمع کو مخاطب کرتے تو برابر سے کہتا: دین سے پھر گیا ہے اور جھوٹ کہتا ہے۔ ( ابن ہشام ، سیرۃ النبی) بنی حنیفہ بنی حنیفہ یمامہ میں آباد تھے، جب آپﷺ ان لوگوں کے پاس گئے تو انھوں نے نہایت تلخی سے جواب دیا، مسیلمہ کذّاب جس نے آگے چل کر نبوت کا دعویٰ کیا اسی قبیلہ کا رئیس تھا۔