انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں اگر ستر کا کچھ حصہ کھل جائے تو اس کا نماز پر کیا اثر پڑھتا ہے؟ ایسا کپڑا (بنیان، ٹی شرٹ وغیرہ) پہن کر نماز پڑھنا کہ جس سے رکوع و سجود میں جاتے وقت ناف سے نیچے کا حصہ کھل جائے جس کو ڈھکنا فرض ہے اور اس کپڑے میں ستر کھلنے کا علم ہونے کے باوجود اس میں نماز پڑھی یا غفلت کی وجہ سے ستر کا اہتمام نہیں کیا اور چوتھائی عضو کھل جاے تو نماز نہ ہوگی خواہ تھوڑی سی دیر ہی کے لئے ستر کھلا ہو، اور اگر غیر اختیاری طور پر ستر کھل جاے تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر تین بار ‘‘سبحان ربی الاعلیٰ ’’کہنے کی مقدار تک چوتھائی عضو کھلا رہا تو نماز نہ ہوگی، اس سے کم مقدار ہو یا وقت اس سے کم ہو تو نماز ہوجائےگی، جو عضو کھلا ہو اس کی چوتھائی معتبر ہے اور ایک عضو متعدد جگہ سے کھلا ہو اور سب کا مجموعہ بقدر رُبع ہوگیا تو مفسد ہوگا اور اگر متعدد اعضاء کھل جائیں تو سب کا مجموعہ ان میں سے چھوٹے عضو کی چوتھائی کے برابر ہونا مفسد ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۳۹۹، زکریا بکڈپو، دیوبند)