انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سلطان محمد خدا بندہ اولجایتوابن اوغون خان ابن ابا قاخان سلطان محمود خان کی وفات پر امیر مرقداق نے جو اجایتو سے ناخوش تھا، ایک دوسرے شہزادے الافرنگ کو تخت نشین کرنا چاہا، یہ حال جب امیر اسمعیل ترخان کو معلوم ہوا تو اُس نے الجایتو کو اطلاع کی،اُس نے فوراً لافرنگ اورمرقداق کو گرفتار کرکے قتل کیا اور ماہ ذوالحجہ ۷۰۳ھ میں تخت نشین ہوا اور اپنا لقب سلطان محمد خدا بندہ رکھا بڑے بڑے امرا مثلاً امیر قتلق شاہ،امیر چوپان سلدوز،امیر فولاد،امیر حسین بیگ،امیر سونج،امیر مولائی،امیر سلطان ،امیر رمضان،امیر الغونے تخت نشینی کے وقت نذریں دکھلائیں،سلطان محمد خدابندہ نے تخت نشین ہوتے ہی حکم دیا کہ شریعتِ اسلام کی پابندی کا تمام ملک میں خاص طور پر لحاظ رکھا جائے اورخلافِ شرع تمام مراسم کو مٹادیا جائے،سلطان محمد خدا بندہ کی حکومت وسلطنت کو بہت جلد قبولیت عامہ حاصل ہوگئی اورروس وخوارزم وبلغاریہ وروم وشام سے لے کر قراقورم ،سندھ اورعراق تک تمام ممالک میں اُس کی شہنشاہی تسلیم کی گئی ،سلطان محمد خدا بندہ کےعہد حکومت میں سلطنتِ مغلیہ اپنے معراج کمال کو پہنچ گئی اوراُس کی سلطنت وحکومت سے مخالفت وانحراف کی کسی کوجرأت نہ ہوئی۔